Saturday, September 7, 2024, 9:48 PM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home ماحولیات مون سون پانچ برسوں میں سب سے کم ہوگئی، بھارت میں فصلوں کی پیدوار متاثر ہونے کا امکان

مون سون پانچ برسوں میں سب سے کم ہوگئی، بھارت میں فصلوں کی پیدوار متاثر ہونے کا امکان

اکتوبر کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس سال بھارت میں ہوئی مون سون بارشیں 2018 کے بعد سب سے کم تھیں جس سے زرعی پیداوار متاثر ہونے کا امکان ہے۔

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ جون سے ستمبر تک ملک بھر میں بارش اس کی طویل مدتی اوسط کا 94 فیصد تھی، جو 2018 کے بعد سب سے کم ہے۔

آئی ایم ڈی نے ایل نینو کے محدود اثرات کو مانتے ہوئے اس سیزن کے لیے 4 فیصد بارش کی کمی کا اندازہ لگایا تھا۔

آئی ایم ڈی نے کہا کہ اگست پچھلی مرتبہ کے مقابلے 36 فیصد زیادہ خشک رہا، لیکن ستمبر میں دوبارہ بارشیں بحال ہوئیں اور ملک میں معمول سے 13 فیصد زیادہ بارش ہوئی۔

banner

مون سون بارشوں کی بے ترتیب تقسیم دنیا کے سب سے بڑے چاول کے برآمد کنندہ ہندوستان کو چاول کی ترسیل کو محدود کرنے، پیاز کی برآمدات پر 40 فیصد ڈیوٹی لگانے، دالوں کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دینے اور ممکنہ طور پر نئی دہلی کی جانب سے چینی کی برآمدات پر پابندی لگانے کا باعث بنی ہے۔

ملک میں اکتوبر سے دسمبر تک معمول کی بارشیں متوقع ہیں، محکمہ موسمیات نے کہا کہ اکتوبر کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023