کرونا کی تحقیق کے صلے میں دونوں سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر آٹھ لاکھ 23 ہزار یورو کی انعامی رقم دی جائے گی
عالمی وبا کورونا کی ویکسین بنانے کے کام کو آگے بڑھانے والے سائنسدانوں نے طب کا نوبیل پرائز جیت لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں قائم رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنس نے کاٹالن کریکو اور اینڈریو ویزمین کو مشترکہ طور پر آٹھ لاکھ 23 ہزار یورو کی انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
BREAKING NEWS
The 2023 #NobelPrize in Physiology or Medicine has been awarded to Katalin Karikó and Drew Weissman for their discoveries concerning nucleoside base modifications that enabled the development of effective mRNA vaccines against COVID-19. pic.twitter.com/Y62uJDlNMj— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 2, 2023
دونوں سائنسدانوں کو سنہ 2023 کا نوبل انعام فزیالوجی یا طب کے شعبے اُن کی خدمات کے صلے میں دیا گیا۔ دونوں نے عالمی وبا کرونا کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کی ویکیسین بنانے کے لیے تحقیق کی تھی۔
اس تحقیق نے کرونا ویکسین کی تیاری اور وبا کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔