وسطی ایشیا کے بڑے اسلامی ملک قازقستان کی حکومت نے اسکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کے حجات پہننے پر پابندی لگاد ہے۔
قازقستان حکومت کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کے حجاب پہننے پر پابندی کے فیصلہ ایک سیکولر ریاست کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے۔
قازق صدر قاسم جومارت توکایف نے پابندی کا دفاع کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قازقستان ایک سیکولر ریاست ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول علم حاصل کرنے کی جگہ ہیں جبکہ مذہبی عقائد ذاتی معاملات ہیں۔بچوں کو اپنے مذہبی عقائد کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہئے جب وہ بڑے ہوجائیں۔