واٹس ایپ نے آڈیو میسجز کو بھی ‘ویو ونس’ فیچر کا حصہ بنانے کی پلاننگ کرلی ہے۔
اس فیچر کے تحت بھیجی جانیوالا آڈیو میسج بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجائے گا
میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق اس فیچر سے صارفین ایسے آڈیو پیغامات بھیج سکیں گے جو ایک بار پلے ہونے کے بعد خودبخود غائب ہوجائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق جب کوئی صارف آڈیو میسج ریکارڈ کرے گا تو ایک آئیکون نظر آئے گا جس پر نمبر 1 لکھا ہوگا اور اس پر کلک کرنے پر آڈیو میسج کے لیے ویو ونس موڈ ان ایبل ہو جائے گا۔
ونس موڈ ان ایبل ہونے پر جس فرد کو میسج بھیجے جائے گا، وہ اسے فارورڈ یا محفوظ نہیں کر سکے گا، بلکہ جب اسے ایک بار سن لیا جائے گا تو وہ غائب ہو جائے گا۔
اس فیچر سے صارفین کو حساس معلومات شیئر کرنے کا موقع ملے گا اور لیک ہونے کا خطرہ بھی نہیں ہوگا۔