نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر نوازشریف سے کیا سلوک ہو یہ سوال عدلیہ کے پاس ہےکیونکہ سزا یافتہ نوازشریف عدلیہ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے ریلیف نہ ملا تو الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر بطور پارٹی کوئی سختی نہیں کی جا رہی، منفی سرگرمیوں میں ملوث ہزار پندرہ سو لوگوں کے ساتھ سخت رویہ رہے گا۔
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر نوازشریف سے کیا سلوک ہو یہ سوال عدلیہ کے پاس ہےکیونکہ سزا یافتہ نوازشریف عدلیہ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے ۔