اسرائیل نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے مطالبے پر مصر سے غزہ کیلئے امداد کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسرائیل کی سرحد سے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت نہیں دیں گے، غزہ میں مصر سےآنے والی امداد کو نہیں روکیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم دفتر کا مزید کہنا ہے کہ امریکی صدر کے مطالبے پر مصر سے غزہ کیلئے امداد کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، مصر سے کھانا، پانی اور ادویات کی فراہمی صرف جنوبی غزہ میں ہونی چاہیے۔
اسرائیلی وزیراعظم دفتر کے بیان کے مطابق مصر سے آنے والی جو امداد حماس تک جائے گی اسے روکیں گے، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک اسرائیل کی طرف سے امداد کی بندش برقرار رہے گی۔