وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے پاکستان میں 11 اضلاع کے 54 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، رواں سال اب تک 4 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق چمن، پشین، کوئٹہ، بنوں اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ لاہور کے علاقے گلشن راوی کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کیماڑی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کے چارس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں تین بنوں اور ایک کا تعلق کراچی سے تھا، چوتھا پولیو کیس ایک روز قبل کراچی سے سامنے آیا۔