غزہ پر اسرائیلی حملوں میں برطانیہ میں فلسطینی مشن کے سربراہ حسام زملوٹ کے 7 رشتے دار بھی شہید ہوگئے۔
فلسطینی مشن کے سربراہ نے کہا کہ جس عمارت کونشانہ بنایا گیا وہ زمین بوس ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں ان کی کزن، اس کا شوہر، ساس ، دو بچے اور دو مزید عزیز جاں بحق ہوئے۔حسام نے بتایا کہ ان کی کزن اور ان کے گھرانے کا تعلق ہرگز حماس سے نہیں تھا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ کشیدگی میں پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے بھی اپنے رشتے داروں کی غزہ میں پھنسنے کی تصدیق کی ہے۔
حمزہ کے مطابق اسرائیلی حکام نے ان کے ساس سسر کو جلد از جلد غزہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے مگر غزہ میں شدید جنگ اور ناکہ بندی کی وجہ وہاں سے نکلنا نا ممکن ہو چکا ہے۔