سکھ فار جسٹس اور سکھ فیڈریشن کے زیر اہتمام سکھوں کا لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔
مظاہرین نے کینیڈا میں ہر دیپ سنگھ نجر اور برطانیہ میں اوتار سنگھ گھنڈا کے قتل کے خلاف احتجاج کیا
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم نے بھارت کی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا، ہردیب سنگھ نجر کے قتل میں پوری دنیا کے سامنے واضح کردیا ہے کہ بھارت سکھوں اور دیگر اقلیتوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ بھارت زیادہ دیر سکھوں کو غلام بناکر نہیں رکھ سکتا، سکھ پوری دنیا میں شہادتیں دینے کو تیار ہیں لیکن وہ خالصتان تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
دوسری جانب انڈین ہائی کمیشن کے باہر سکھوں کامظاہرے کے دوران برطانوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سکھ راہنما گرچرن سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔